بلند شہر12مئی(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں کورنٹائن سنٹر میں ایک لڑکی کی موت ہوگئی جس سے سنٹر میں ہلچل مچ گئی۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے منگل کو یہاں بتایاکہ قصبہ کنکوڑ واقع قرنطینہ مرکز میں 18 سالہ لڑکی کی پیر کی رات اچانک موت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکی ٹی بی کے مرض میں مبتلا تھی۔ متاثرہ ہردوئی کی رہنے والی تھی۔متاثرہ کے والد رام سیوک بلند شہر میں مزدوری کرتا تھا اور کرایہ کے مکان میں رہتے تھے ۔ لاک ڈاؤن کے دوران کام نہیں ملنے کی وجہ سے وہ پیدل ہی اپنے پورے کنبے کے ساتھ ہردوئی جانے کی تیاری کررہا تھا کہ اس درمیان لڑکی کی طبیعت خراب ہوگئی۔ صحیح علاج کے بجائے اسے قرنطینہ مرکز کو بھیج دیا گیا جہاں پیر کی رات اس کی موت ہوگئی۔