بلند شہر تشدد: مقامی بی جے وائی ایم قائد شیکھر سمن دوبارہ گرفتار

   

میرٹھ (یو پی ) ۔10جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بھارتیہ جنتا پارٹی یووا مورچہ بی جے وائی ایم کا مفرور مقامی لیڈر شیکھرسمن جسے گذشتہ ماہ بلند شہر میں ہجومی تشدد کیلئے اکسانے کا الزام ہے جس کے نتیجہ میںتشدد شروع ہوگیا تھا آج دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے بموجب شیکھر سے تفتیش جاری ہے اور مزید کارروائی کیلئے معلومات حاصل کی جارہی ہیں ، اسے مقامی عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔ ان کی گرفتاری کے ساتھ 3ڈسمبر کے پُرتشدد واقعات کے سلسلہ میں گرفتاریوں کی تعداد 8ہوگئیں ۔ اس تشدد میں 2انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں ۔گرفتاریوں کی تعداد 36ہوچکی ہیں ۔ ایس پی بلند شہر کمار سریواستو نے کہاکہ 6ماہ قبل اگروال کو پارٹی کے نوتشکیل شدہ سیانا یونٹ بی جے وائی ایم مقرر کیا گیا تھا جو بی جے پی کا نوجوانوں کا شعبہ ہے ۔