بلند شہر: جناب فیض الحسن قادری نے اپنی بیوی کی یاد میں منی تا ج محل بنادیا۔ سوشیل میڈیا پر وائرل

,

   

بلند شہر (اترپردیش): سولہویں صد ی میں مغل بادشاہ شاہ جہاں نے اپنی چہیتی بیگم ممتازکی یاد میں اس وقت کے لاکھوں روپے خرچ کرتے ہوئے آگرہ کے جمنا ندی کے کنارہ تاج محل تعمیر کروایا تھا۔ اسی طرح اپنی محبت کو زندہ رکھنے کیلئے اترپردیش کے بلند شہر ضلع میں فیض الحسن قادری نے بھی اپنی مرحوم بیوی کے نام منی تاج محل بنوادیا ہے۔ سوشیل میڈیا پر اس تاج کے چرچے ہیں۔ فیض الحسن پیشہ سے ڈاکیہ ہے۔ 2011

https://www.youtube.com/watch?v=HOAD5PEwK6k

ء میں ان کی بیوی بیگم تجملی کا انتقال ہوا۔ اس کے بعد 2012 ء سے فیض الحسن نے بیوی کی قبر پر منی تاج محل تعمیر کی بنیاد ڈالی۔ اس کے بعد محکمہ ڈاک سے سبکدوش ہونے کے بعد اپنی محنت کی تمام رقم اس تاج پر خرچ کرڈالی۔ اس زمین کا رقبہ چھ بیگھہ ہے۔ انہوں نے اپنی کچھ زمین ریاستی حکومت کو لڑکیوں کے کالج کیلئے عطیہ کردی ہے۔ انہوں نے وصیت کی تھی کہ ان کے مرنے کے بعد انہیں بھی اسی مقبرہ میں ان کی بیوی کے پہلو میں دفن کیا جائے۔ 2018

ء میں ایک سڑک حادثہ میں فیض الحسن قادری کی موت ہوگئی۔ ان کی وصیت کے مطابق انہیں بھی اس تاج میں بیوی کے پہلو میں دفن کیاگیا۔ رشتہ داروں نے بتایا کہ انہیں کوئی اولاد نہیں تھی۔ تاج محل جتنا یہ منی تاج خوبصورت تو نہیں ہے لیکن ایک سچی محبت کی عظیم نشانی ہے۔