یروشلم : امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن رواں ماہ سعودی عرب، امارات اور اسرائیل جائیں گے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق بلنکن اس ماہ کے آخر میںراملہ ، فلسطینی اتھارٹی کے صدر دفتر اور تل ابیب کا دورہ کریں گے۔ بلنکن نے اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپید کو خطے کا دورہ کرنے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔ بلنکن کا یہ دورہ عہدہ سنبھالنے کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا پہلا دورہ ہوگا۔