بلومبرگ ، ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار!

   

واشنگٹن ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیویارک کے سابق میئر مائیکل بلومبرگ جنہوں نے ہندوستان سے تعلقات کو مستحکم کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، فی الحال 2020ء میں منعقد شدنی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔ جمعرات کے روز نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا کہ 77 سالہ بلومبرگ ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی پرائمری کیلئے کاغذات کے ادخال پر غوروخوض کررہے ہیں جسے وہ ریاست الباما سے داخل کریں گے۔