برسلز: یورپی یونین خارجہ امور نے کہا کہ بلوچستان دہشت گردی جمہوریت کی بنیادوں کے لئے خطرہ ہیں۔ ترجمان یورپی یونین خارجہ امور اور سیکوریٹی پالیسی نبیلہ مسرالی کا بلوچستان میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور تشدد کی کسی بھی صورت میں کہیں جگہ نہیں اور یہ جمہوریت کی بنیادوں کے لئے خطرہ ہیں۔ ترجمان نبیلہ مسرالی نے کہا ہماری ہمدردی دہشت گرد حملے میں متاثر ہونے والوں کے ساتھ ہے۔