بلڈوزر کارروائیوں کے خلاف آج اندرا پارک پر سی پی آئی کا دھرنا

   

حیدرآباد۔/19 جون، ( سیاست نیوز) بی جے پی زیر اقتدار ریاستوں میں احتجاجیوں کے خلاف بلڈوزر کے استعمال کی مذمت کرتے ہوئے سی پی آئی کل 21 جون کو دھرنا چوک اندرا پارک پر احتجاج منظم کرے گی۔ سابق رکن راجیہ سبھا عزیز پاشاہ کی قیادت میں احتجاجی پروگرام ہوگا جس میں سی پی آئی کے سینئر قائدین اور کارکنوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ عزیز پاشاہ نے کہا کہ جمہوریت میں عوام کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن اتر پردیش اور دیگر ریاستوں میں غیر قانونی طریقہ سے احتجاجیوں کی املاک اور مکانات کو منہدم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ خود عدالت کا رول ادا کررہے ہیں۔ ملک بھر میں بلڈوزر کارروائیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ر