بلیک فنگس کا علاج ، تلنگانہ کو اضافی 700ایمفوٹیٹریکن وائلس الاٹ

   

حیدرآباد: مرکزی وزارت صحت نے تلنگانہ میں بلیک فنگس کے مریضوں کا علاج کرنے ریاست کے لئے اضافی 700ایمفوٹیٹریکن وائلس الاٹ کئے ۔اس فنگس کے علاج کے لئے وائلس کا تازہ الاٹمنٹ،مرکز کی جانب سے جمعہ کو جاری کردہ 890وائلس کے علاوہ ہوگا۔پہلے مرحلہ میں مرکز نے تلنگانہ کے لئے 1050وائلس الاٹ کئے تھے ۔بعد ازاں ریاست میں بلیک فنگس کے زائد معاملات کے سامنے آنے کے بعد مرکز نے دوسرے مرحلہ میں 890وائلس اور تیسرے مرحلہ میں منگل کو اضافی 700وائلس الاٹ کئے ۔تلنگانہ میں بلیک فنگس کے معاملات کے حساب سے مرکز کی جانب سے الاٹ کردہ وائلس کافی نہیں ہیں۔