سینٹ کلاؤڈ ۔ 6 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک بلیک ہاک ہیلی کاپٹر کے حادثہ میں اس میں سوار مینی سوٹا نیشنل گارڈ کے تینوں سولجرس ہلاک ہوگئے۔ اب تک ہلاک ہونے والے سولجرس کی شناخت نہیں ہوئی ہے۔ حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے جبکہ حادثہ کی ابتدائی تفصیلات کو جاری نہیں کیا گیا ہے۔ مینی سوٹا نیشنل گارڈ نے بھی عملہ کے تینوں ارکان کی ہلاکت کی توثیق کی۔بلیک ہاک ہیلی کاپٹرس کو ہنگامی حالات کے موقع پر استعمال کیا جاتا ہے۔