حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز) : امیر پیٹ ایکسائز اسٹیشن کے تحت نئے اسٹیشن کا بنجارہ ہلز میں افتتاح حیدرآباد مئیر جی وجیہ لکشمی نے کیا ۔ اس موقع پر مئیر نے محکمہ ایکسائز کے عہدیداروں کو مشورہ دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ نوجوان منشیات کے عادی نہ بنیں ۔ جس کے لیے ضروری اقدامات کئے جائیں ۔ جی ایچ ایم سی کے علاقے میں ہر شخص منشیات اور گانجے سے پاک ہو ۔ نوجوان جو ملک کے مستقبل ہے انہیں اس لعنت سے دور رکھنے کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائے ۔ اس موقع پر حیدرآباد ایکسائز ڈپٹی کمشنر انیل کمار ریڈی ای ایس پنچا کشری ، اے ای سرینواس راؤ کے ساتھ سی آئی بتوت پٹیل اور خواتین ایکسائز عہدیدار بھی موجود تھے ۔۔ ش