بندوق اور خلائی دستانے، پوتن کوکم جونگ کے عجیب تحائف

   

ماسکو: پیانگ یانگ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے شمالی کوریا کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ پوتین کو یہ دعوت شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے چہارشنبہ کے روز روس میں ہونے والی ان سے ملاقات میں دی تھی۔ کریملن کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تحائف کا تبادلہ کیا روسی صدر ولادیمیر پوتین اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اْن نے ملاقات کے دوران ایک دوسرے کو رائفل دی۔کریملن نے مزید کہا کہ پوتین نے کم جونگ اْن کو ایک دستانہ بھی دیا جو اس خلائی سوٹ کا حصہ ہے جو کئی بار خلا میں استعمال ہوا تھا۔ یہ تبادلہ روس کے مشرق بعید میں ووسٹوچنی کاسموڈروم میں ملاقات کے بعد ہوا۔اس کے بعد دونوں نے انگارا خلائی جہاز کے سٹیشن کا دورہ کیا۔ ’’سویوز ٹو‘‘ لانچ کرنے کے کامپلکس اور انگارا لانچ کامپلکس کا دورہ کیا۔