کولکتہ : 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ مغربی بنگال میں سیاسی چھوت چھات کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ممتابنرجی کی حکومت اس کو فروغ دے رہی ہے اور ریاست میں ایسا ماحول پیدا کردیا گیا کہ گورنر اور یونیورسٹیز کے وائس چانسلروں کے خلاف ’ واپس جاو ‘ کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔