بنگال میں فتح کی سوچ چھوڑو مرکز کی حکومت بچانے کی فکر کرو امیت شاہ کو ٹی ایم سی کا جواب

   

کولکاتا ، 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) قیادت نے آج صدر بی جے پی امیت شاہ سے کہا کہ ’’بنگال کو فتح کرنے‘‘ کی سوچ ترک کردو اور اس کے بجائے مرکز میں پارٹی کی حکومت کو بچانے پر توجہ مرکوز کرو۔ ٹی ایم سی ضلع ایسٹ مدناپور کے کانتی میں منعقدہ ریلی میں امیت شاہ کی ریاستی حکومت کے خلاف تقریر پر ردعمل ظاہر کررہی تھی۔ امیت شاہ نے کہا تھا کہ بی جے پی ، ٹی ایم سی حکومت کو اکھاڑ پھینکے گی۔ ریاستی وزیر سویندو ادھیکاری نے کہا کہ امیت شاہ دن میں خواب دیکھ رہے ہیں۔