بنگال میں ممتا بنرجی دوبارہ برسراقتدار آئیں گی : پرشانت کشور

   

کولکاتا: انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد انتخابی حکمت عملی کار پرشانت کشور نے آج اعتماد ظاہر کیا ہے کہ ترنمول کانگریس دوبارہ اقتدار میں واپس آئے گی اور ریاست کے عوام اپنے محبوب لیڈر کو واپس اقتدار میں لانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام اپنی بیٹی کو واپس لانا چاہتے ہیں۔ 2 مئی کو ہمارے ہی حق میں نتائج آئیں گے۔ میرے اس ٹوئٹ کو رکھ لیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ ہندوستان میں جمہوریت کے تحفظ کی اہم لڑائی مغربی بنگال میں لڑی جارہی ہے۔ اس پیغام کیساتھ کہ بنگال کے عوام اپنی ہی بیٹی کو چاہتے ہیں۔پالیسی ساز پرشانت کشور ریاست کے عوام اپنی بیٹی ممتا بنرجی کو واپس لانا چاہتے ہیں اور 2 مئی کو انتخابات کے نتائج کے اعلان کے دن عوام اسے اس ٹویٹ پر روک سکتے ہیں۔ پرشانت کشور کی ٹیم نے ’’آئی پیکس ‘‘ترنمول کانگریس کیلئے انتخابی حکمت عملی تیار کررہی ے۔گزشتہ ہفتے ہی ان کی ٹیم نے ممتا بنرجی کیلئے یہ نعرہ دیا ہے کہ ریاست کے عوام اپنی بیٹی کو ہی چاہتے ہیں۔ وہیں دوسری جانب بی جے پی نے پرشانت کشورکا مذاق اڑاتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بنگال کی زمینی حقیقت کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے کہا کہ مغربی بنگال میں 27 مارچ تا 29 اپریل 8 مرحلوں میں انتخابات منعقد ہوں گے۔