٭ بنگلورو کے سری گرو راگھویندرا کوآپریٹیو بینک پر آر بی آئی کی پابندی سے متعلق بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ تیجسوی سوریہ نے اپنے ٹوئیٹ میں کہاکہ وہ تمام ڈپازیٹرس کو تیقن دینا چاہتے ہیں کہ وہ دہشت زدہ نہ ہوں، حکومت تمام ڈپازیٹرس کے مفادات کا تحفظ کرے گی۔ اُنھوں نے بتایا کہ وزیر فینانس نرملا سیتارامن شخصی طور پر اس مسئلہ کی نگرانی کررہی ہیں۔