بنگلورو میں عظیم پریم جی کا 350 کروڑ روپے کا بنگلہ

   

بنگلورو : وپرو کمپنی کے سابق صدر نشین عظیم پریم جی یوں تو ارب پتی ہیں اور خیراتی کاموں میں بھی بہت آگے رہتے ہیں۔ تاہم بنگلورو کے وائٹ فیلڈ میں 6000 مربع فٹ پر محیط ان کے بنگلہ میں جہاں ہر آسائش دستیاب ہے وہیں ان کا رہن سہن انتہائی سادہ طرز کا ہے۔ ان کے بنگلہ کا ڈیزائن بی این اے بالن + نمبیسان نامی آرکیٹکٹس نے تیار کیا ہے جس کی مالیت 350 کروڑ روپے ہے اور اس میں ہر نوعیت کی آسائش موجود ہے جس کی جدید زمانے میں کوئی بھی انسان خواہش کرسکتا ہے۔ باہر سے دیکھنے پر یہ عمارت ایک فارم ہاؤس نوعیت کی نظر آتی ہے جس کی تعمیر میں روایتی اینٹوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ بنگلہ کے آس پاس کا علاقہ سرسبز و شاداب ہے۔ 27 اپریل 2025 تک عظیم پریم جی کی دولت کا تخمینہ 11.8 بلین ڈالرس لگایا گیا ہے۔