بنگلور: پیاز کی قیمت میں اضافہ، 60روپے فی کیلو

,

   

بنگلور: ملک میں پیاز کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ کے آر مارکیٹ کے پیاز کے تاجر عنایت اللہ نے خبررساں ایجنسی اے این آئی کوبتایا کہ پہلے پیاز کی قیمت 20روپے فی کیلو تھی لیکن بھاری بارش کے سبب پیاز کے کھیتوں کو کافی نقصان پہنچا ہے جس کی وجہ سے پیاز کی قیمت میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیاہے۔اور اب 60روپے فی کیلو پیاز فروخت کی جارہی ہے۔“ انہوں نے کہا کہ پہلے گاہک 3تا4کیلو پیاز خرید تا تھا لیکن صرف 1کیلو پر ہی اکتفا کررہا ہے۔

ایک گاہک منوہر نے بتایا کہ صرف پندرہ دن پہلے ہی میں نے 20فی کیلو پیاز خریدی ہے اور اب اس 60روپے ہوگئی ہے جو ایک عام آدمی کے لئے بہت دشوار کن بات ہے۔“ انہوں نے بتایا کہ اس اضافہ کی اصل وجہ کیا ہے مجھے نہیں پتہ شائد حکومت اس کی ذمہ دار ہے یا پھر کسان، یا پھر موسمیات کے رد و بدل بھی اس کی اہم وجہ ہوسکتی ہے۔ چاہے جو بھی اس کی وجہ ہو حکومت کو اس کی قیمت پر قابو پانا چاہئے۔“