گوہاٹی: آسام پولیس نے منگل کی رات دیر گئے ایک اور بنگلہ دیشی شہری کو غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہونے سے روک دیا۔ چیف منسٹر ہمنتا بسوا شرما نے آج یہ اطلاع دی۔اس ماہ اب تک آسام پولیس نے مجموعی طور پر 18 بنگلہ دیشی دراندازوں کی غیرقانونی داخلہ کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ چیف منسٹر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ آسام پولیس نے چوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور کارروائی کی۔ اس کے تحت بنگلہ دیشی شہری ٹویو شیخ کو صبح 145 بجے ہندوستان میں داخل ہونے سے روک کر واپس بھیج دیا گیا۔