بنگلہ دیش میں ایڈز کے مریضوں میں زبردست اضافہ

   

ڈھاکہ : بنگلہ دیش میں رواں سال کے دوران ایڈز کے مریضوں کی تعداد 34 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ترک خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی نے بنگلہ دیش کے محکمہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل آفس کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ رواں سال ملک بھر میں 1276 مریضوں میں ایڈز کی تشخیص ہوئی ، یہ تعداد 1989 سے اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے، رواں سال ایڈز کی وجہ سے 266 افراد ہلاک بھی ہوئے ، 2022میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 947 اور اموات کی تعداد 232 ریکارڈ کی گئی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1989 سے اب تک 10 ہزار 984 مریضوں میں ایڈز کی تشخیص ہوئی اور 2 ہزار 86 افراد اس بیماری کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔


دہشت گردی پر ہندوستان کا دوہرا معیار بدنامی کا باعث: چین
شنگھائی: ہندوستان کے دہشت گردی پر دوہرا معیار نے اسے عالمی سطح پر بدنام کر دیا، بلوچستان میںدہشت گرد سرگرمیوں پر چین نے تشویش کا اظہار کر دیا۔ چین نیدہشت گردی سے متعلق ہندوستان کی دوغلی پالیسیوں کی شدید مخالفت کی اور برہمی کا اظہار کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان مائوننگ کا کہنا تھا کہدہشت گرد گروہوں کی سرپرستی پر شدید جوابی کارروائی کی جائے گی۔ قومی دھارے میں واپس آنے والے بلوچوں نے بھی انکشاف کیا ہے کہ ہندوستان کا دہشت گردوں کی سرپرستی اور بلوچستان میں بڑھتی ہوئی دہشت گرد کاروائیوں کی بڑی وجہ ہے۔