ڈھاکہ، 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کے نارائن گنج ضلع کے باندر ذیلی ضلع میں جعمہ کی صبح ایک سپٹک ٹینک میں دھماکہ ہونے سے دو بھائیوں اور حاملہ خاتون کی موت ہوگئی۔باندر پولیس تھانہ کے انچارج رفیق الاسلام نے بتایا کہ مولا باڑی علاقے میں آج صبح چھ بجے پانچ منزلہ ‘رابعہ منزل’’ بلڈنگ میں یہ دھماکہ ہوا۔ مرنے والوں کی شناخت مسنون (13)، اس کے بھائی ذیشان (8) اور 30 سالہ حاملہ خاتون لبونی کے طور پر ہوئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ دونوں بھائیوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی اور اس خاتون سمیت چھ دیگر لوگ دھماکہ میں زخمی ہوگئے تھے ۔ بعد میں لبونی کی ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال میں موت ہوگئی۔باندر ذیلی ضلع نرباہی افسر شکلا سرکار نے جائے واقعہ کا دورہ کیا اور نقصان زدہ گھروں کوسیل کردیا۔