بنگلہ دیش میں فحش اور قماربازی ویب سائٹ پر پابندی

   

ڈھاکہ، 19 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش کی حکومت نے ملک میں تقریبا دو ہزار فحش اور قماربازی ویب سائٹس پر مکمل طور پابندی لگا دی ہے ۔بنگلہ دیش کمیونیکشنز ریگولیٹری کمیشن کے ایک افسر نے بتایا کہ حکومت نے ملک کے ہائی کورٹ کے حال میں دیئے گئے حکم پر یہ قدم اٹھایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیر کو مزید 55 فحش ویب سائٹس پابندی لگادی گئی جبکہ ایک دن پہلے 176 قماربازی ویب سائٹ پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق کمیشن پہلے ہی اس طرح کی 1523 ویب سائٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیاجا چکا ہے ۔