بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن کے قوانین میں نرمی

   

ڈھاکہ،10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں حکومت نے دارالحکومت ڈھاکہ اور چٹٹوگرام سمیت ملک کے مختلف حصوں میں اقتصادی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کے نقطہ نظر کے سبب لاک ڈاؤن کے تحت نافذ پابندیوں میں کچھ نرمی کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر دلشاد بیگم نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع راج باڑی سمیت دیگر کچھ علاقوں میں مختلف دکانوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔قوانین میں نرمی کے باوجود راج شاہی،، سلہٹ، چاند پور اور پھینی کے علاوہ چٹٹوگرام اور ڈھاکہ میں تاجروں نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے عید الفطر تک کاروبار بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔بنگلہ دیش دکان مالکان کی تنظیم کے مطابق صورت حال کو دیکھتے ہوئے ڈھاکہ میں زیادہ تر شاپنگ مال بند ہی رہیں گے ۔