بنگلہ دیش میں لاک ڈاؤن 30 مئی تک توسیع کا منصوبہ

   

ڈھاکہ، 14مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش حکومت نے قومی سطح پر نافذ لاک ڈاؤن میں 30 مئی تک توسیع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے کیونکہ کورونا وائرس ‘کووِڈ۔19’ وبا کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔وزیر مملکت برائے انتظامیہ فرہاد حسین نے بی ڈی نیوز24 ڈاٹ کام سے منصوبے کے بارے میں بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو عید الفطر اپنے اپنے علاقوں میں منانے کا حکم دیا گیا ہے ۔