ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں سپریم کورٹ نے ملازمتوں میں کوٹا سسٹم پر عمل درآمد روک دیا ہے لیکن طلبہ نے پھر بھی احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ، آج پیر کو بھی ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے ۔بنگلہ دیش میں متنازعہ کوٹا سسٹم کے خلاف سپریم کورٹ کے حکم پر کوٹا سسٹم میں تبدیلی کے باوجود طلبہ نے ہڑتال اور احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بنگلہ دیش میں سڑکیں تو پرسکون ہو گئی ہیں، لیکن طلبہ لیڈروں نے اس وقت تک مظاہرے جاری رکھنے کا عزم کیا ہے جب تک کہ حراست میں لیے گئے تمام افراد کی رہائی نہیں ہو جاتی اور جن اہلکاروں نے مہلک کارروائی کا حکم دیا تھا وہ مستعفی نہیں ہو جاتے ۔