بنگلہ دیش ۔پاکستان آج دوسرے ٹسٹ کا آغاز

   

ڈھاکہ: پاکستان اوربنگلا دیش کے درمیان دوسرا ٹسٹ کل یہاں ڈھاکہ میں شروع ہوگا۔دوسرے ٹسٹ میچ میں عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقراررکھنے کے لئے پاکستانی ٹیم پرعزم ہے جبکہ بنگلہ دیشی ٹیم کیلئے خوش خبری ہے کہ اس کے آل راؤنڈر شکیب الحسن مکمل فٹ ہیں اور ان کی آمد سے ٹیم کو بولنگ اوربیٹنگ دونوں شعبوں میں توازن برقرار رکھنے میں مدد ملے گی جبکہ فاسٹ بولر تسکین سے بولنگ شعبہ مستحکم ہونے کا امکان ہے ۔پہلے ٹسٹ میں لٹن داس اور مشفیق الرحیم نے 208 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی تھی اور میزبان ٹیم کو ان سینئر کھلاڑیوں سے ایک اور بہتر اننگز کی امید ہے۔دوسری جانب پاکستانی ٹیم جس نے پہلے ٹسٹ میں 8 وکٹوں کی کامیابی حاصل کی تھی اس میں اس کے فاسٹ بولروں کے علاوہ اوپنرعابد اور شفیق کا اہم کردار تھا جنہوں نے مقابلے کی دونوں اننگز میں سنچری پارٹنر شپ کے ذریعہ ٹیم کا ایک بہترین شروعات فراہم کی تھی اور کامیابی کی بنیاد رکھی تھی ۔