بنگلہ دیش 300روہنگیا مہاجرین کو واپس لے:ملائیشیا

   

کوالالمپور۔ 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا کی حکومت بنگلہ دیش سے تقریبآ 300 روہنگیا مہاجرین کو واپس لینے کا مطالبہ کرے گی۔ ان افراد کو ملائیشیا کے حکام نے اس وقت اپنی حراست میں لے لیا تھا، جب اسی ہفتے وہ کشتی ملائیشیا کی سمندری حدود میں داخل ہوئی تھی، جس پر یہ روہنگیا باشندے سوار تھے۔ اس بارے میں ملائیشیا کے وزیر دفاع نے کہا کہ ان کا ملک اب اپنے ہاں کسی بھی روہنگیا مہاجر کو قبول نہیں کرے گا۔ اس کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باعث مشرق بعید کے اس ملک نے اپنے ہاں سرحدی نگرانی انتہائی سخت کر رکھی ہے۔