بوئنگ کمپنی کو فنی مشکلات کااب بھی سامنا

   

نیویارک: معروف امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے طیاروں میں فنی مشکلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے تازہ ترین واقعہ پیر کے روز پیش آیا جب لاس اینجلس کے ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے دوران میں یونائیٹڈ ایئرلائنز کے بوئنگ 757-200 طیارہ کا ایک پہیہ نکل گیا۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ طیارہ کے پہیہ کو لاس اینجلس ہوائی اڈہ کے رن وے سے اٹھا لیا گیا۔ کمپنی کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔ طیارہ لوس اینجلس سے ڈینور شہر جا رہا تھا۔ اس میں 174 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔ بوئنگ کمپنی کے ترجمان نے تصدیق کی ہیکہ ایک پہیہ نکل جانے کے باوجود طیارہ بحفاظت مگر 25 منٹ تاخیر سے اپنی منزل پر اترنے میں کامیاب رہا۔