بودھن میں آج یوم آئین ہند کا اہتمام

   

بودھن 26 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن شہر کے امبیڈکر چوراستہ پر آج 26 نومبر کے روز یومِ آئینِ ہند کے موقع پر آیس ٹی،یس،سی حقوق کی تحفظ کمیٹی کی جانب سے، ہندوستانی آئین کے معمار اور عالمی شہرت یافتہ دانشور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے کی گلپوشی کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر این سی سی طلبہ نے آئین کا دیباچہ بھی پڑھا کر سنایا۔ اس موقع پر مورچہ کے قائدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہاقوانین کا احترام کرنا چاہیے اور ذمہ دار شہری بن کر ملک کے آئین کا تحفظ کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔اس پروگرام میں ایس سی، ایس ٹی حقوق کے تحفظ کمیٹی کے نمائندوں کے۔وینکٹی، ایم۔ شراون کمار، این۔ ڈی روی، ماچوکوری دیویندر، راہول، شیام، آلوک کے علاوہ مختلف منڈلوں کیائیہوئے کارکنان گوتم، ساگر، سندیپ، شنکر اور دیگر افراد بھی اس پروگرام میں شرکت کی۔