بودھن میں صفائی مزدوروں کا احتجاجی دھرنا

   

بودھن ۔ عام آدمی پارٹی کے بودھن انچارج جنید احمد خلیل کی قیادت میں آج دفتر مجلس بلدیہ بودھن کے سامنے صفائی مزدوروں کے مسائل کی یکسوئی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی دھرنا منظم کیا گیا۔ جنید احمد نے کہا کہ عارضی صفائی مزدوروں کوکا گتہ دار استحصال کر رہے ہیں ۔ انہیں روزانہ مزدوری پانچ سو کے بجائے تین سو 25 روپئے ادا کی جارہی یہ اور مکمل ایک ماہ کی تنخواہ ادا کرنے کے بجائے تفصیلات جسے اتوار اور تہواروں کو No Work ، No Wages کی بنیاد پر صرف ورکنگ ڈیس Working Days کی مزدوری ادا کی جارہی ہے ۔ حادثات کی صورت میں علاج معالجہ یا کسی قسم کی معاشی امداد نہیںکی جارہی ہے ۔ عام آدمی کے انچارج بودھن نے بلدی ملازمین کے مسائل کی فوری یکسوئی کا ضلع کلکٹر نظام آباد سے مطالبہ کیا ۔