بودھن پولیس اسٹیشن میں شہریان امن کمیٹی کا اجلاس

   

بودھن ۔ آج بودھن پولیس اسٹیشن کے ضمن میں پولیس کے ساتھ شہریان بودھن کے اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا ۔ ہر تہوار سے قبل منعقد ہونے والے اس روایتی اجلاس میں روایتی حساس مسائل پر بحث و مباحثہ ہونے کے بجائے مرض کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے پولیس و مساجدوں کے نمائندوں سے پولیس نے تبادلہ خیال کیا ۔ ایک مسلم نمائندے نے عیدالاضحی کی نماز مساجدوں کے بجائے گھروں ہی ادا کرنے کی تجویز رکھی ۔ اس تجویز کو اکثریت کی تائید سے مسترد کردیا گیا جناب عابد حسین فاروقی نے کہا کہل مسلم شہریان بودھن حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے جو اصول بنائے گئے جسے آپس میں ضابطہ بنائے رکھنا ماسک لگانا اور مکمل صحتیاب فرد کو ہی مساجدوں میں عبادت گاہوں میں داخلے کی اجازت دینا اس طرح کے تمام قواعد کی پابند کے ساتھ نماز عیدالاضحی مساجدوں میں ادا کرنے کا پولیس کو عابد فاروق نے تیقن دیا ۔ مفتی شیخ جابر اشاعی مولانا محمد جامشہودی ، سید عبدالباری نظامی سلطان اور پردیب گپتا نے بھی مخاطب کیا ۔ گپتا نے اعتراف کیا کہ ان کے گاہکوں میں 70 فیصد گاہک کا تلق اقلیتی فرقہ کے افراد کا ہے ۔ راکش سرکل انسپکٹر نے کہا کہ شہر میں امن و امان کی بحالی کے ساتھ وبائی امراض کے پھیلاؤ کو روکنے پولیس انتظامیہ کو عوام الناس کا تعاون درکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں گندگی کو روکنے محکمہ بلدیہ کی جانب سے گھر گھر خالی تھیلے سربراہ کئے جایئں گے ۔ جن میں قربانی کے بچا کچا فضلہ ۔ ان پیاکٹ میں بند کرکے بلدی عملے کے حوالے کرنے کی انہوں نے شہریان بودھن سے خواہش کی ۔