بودھن کے ٹی آر ایس قائدین کی عنقریب بی جے پی میں شمولیت

   

بودھن ۔ ضلع نظام آباد رائس ملس اسوسی ایشن سکریٹری و سابقہ زیڈ پی ٹی سی نوی پیٹ منڈل موہن ریڈی نے آج بودھن کے ایک فنکشن ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ا ور ان کے تقریباً ایک سو ساتھی جس میں مقامی ٹی آر ایس پارٹی کے موجودہ و سابقہ عوامی منتخبہ قائدین آج ٹی آر ایس پارٹی سے مستفی ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ آئندہ چند دنوں میں حلقہ اسمبلی بودھن کے دیگر منڈلوں سے تعلق رکھنے والے منتخب و نامزد تقریباً مزید دو سو قائدین ٹی آر ایس پارٹی کو خیرآباد کرکے ان کی ٹیم میں شامل ہوجائیں گے ۔ میڈیا کے سوال کاجواب دیتے ہوئے بتایا کہ حلقہ اسمبلی بودھن میں جاری سست رفتار ترقی کے کاموں میں سرعت لانے ٹی آر ایس سے مستعفی تمام قائدین و سرگرم کارکن بہت جلد ہی بی جے پی میں شامل ہوجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب دہلی کے دورہ کی تواریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔
یلاریڈی میں سرقہ کی واردات
یلاریڈی ۔ منڈل لنگم پیٹ مستقر کے متیڑی کندی پلے میں مقفل شدہ مکان پر سرقہ کی واردات پیش آئی ۔ یلاریڈی سرکل انسپکٹر سرینواس نے مکان کا معائنہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق رمیش کے مکان سے سونا اور چاندی کے زیور کے علاوہ 20 ہزار روپئے نقد رقم کا سرقہ کرلیا گیا ۔ سب انسپکٹر شنکر نے بتایا کہ رمیش اپنے مکان کو قفل ڈال کر تفریح کرنے کی غرض سے گیا تھا ۔ اس وقت سرقہ واردات انجام دی گئی ۔ مشتبہ افراد کو پولیس حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے ۔