بورس جانسن قرنطینہ میں نہیں جائیں گے

   

لندن :برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور چانسلر رشی سونک قرنطینہ میں نہیں جائیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق ہیلتھ سیکریٹری سے رابطے کے سبب برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کو کورونا وائرس ٹیسٹ اینڈ ٹریس کی طرف سے پیغام ملا۔ترجمان نے بتایا کہ دونوں ’ڈیلی کنٹکٹ ٹیسٹنگ پائلٹ‘ میں حصہ لینے کے سبب ڈاوئنگ اسٹریٹ سے کام کریں گے۔وزراعظم بورس جانسن اور چانسلر رشی سونک اس عرصہ کے دوران صرف ضروری حکومتی امور نمٹائیں گے۔