بوکارو ایم ایل اے کیخلاف فوجداری مقدمہ درج

   

بوکارو: ڈمری کے ایم ایل اے جے رام مہتو نے جھارکھنڈ کے بوکارو اسمبلی حلقہ سے کانگریس ایم ایل اے شویتا سنگھ اور اُن کے حامیوں کے خلاف بوکارو اسٹیل سٹی تھانے میں فوجداری مقدمہ درج کرایا ہے ۔پولس ذرائع نے چہارشنبہ کے روز یہاں بتایا کہ 3 اپریل کو بے گھر وں کی تحریک کے دوران ایک بے گھر شخص کی موت کے بعد جے رام مہتو موقع پر پہنچے تھے ۔ جائے وقوعہ پر ایم ایل اے شویتا سنگھ کے حامیوں نے جے رام مہتو کو روکنے کی کوشش کی اور جب انہوں نے مزاحمت کی تو ان کے ساتھ دھکا مکی کی گئی اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچایا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ جے رام مہتو نے الزام لگایا ہیکہ حامیوں نے ایم ایل اے شویتا سنگھ کے کہنے پر ایسی حرکت کی ہے ۔