بوکو حرام نے نائیجیریا کے سینکڑوں طلبہ کے اغوا کی ذمہ داری قبول کرلی

   

کاتسینا: شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے نائیجیریا کے ایک اسکول کے سینکڑوں طالب علموں کو اغواہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ بوکو حرام کے سربراہ ابو بکر شکاؤ نے منگل 14 دسمبر کو ایک وائس میسج میں ان اسٹوڈنٹس کو اغوا کرنے کی ذمہ داری قبول کی۔ نائجیریا کی شمالی مغربی ریاست کاتسینا کے سرکاری سیکنڈری بوائز اسکول پر جمعہ کے روز کیے گئے حملے کے بعد سے 333 بچے لاپتہ ہیں۔ اس اسکول پر ایک سو سے زائد مسلح موٹر سائیکل سواروں نے حملہ کیا تھا۔ نائیجیریا کی فوج کی جانب سے لاپتہ بچوں کی تلاش جاری ہے۔