بٹلر پر 10 فیصد جرمانہ

   

نئی دہلی ۔ انڈین پریمیئر لیگ کے میچ کے دوران انگلینڈکے کھلاڑی جوز بٹلر پر جرمانہ کردیا گیا۔ تفصیلاتکے مطابق جوز بٹلرکو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا قصوروار قرار دے کر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ جوز بٹلر کے کس عمل کی وجہ سے ان پر جرمانہ عائد کیا گیا تاہم امکان ظاہرکیا جارہا ہے کہ میچ میں رن آؤٹ ہونے کے بعد ردعمل کا اظہار کرنے پر جرمانہ کیا گیا۔
بورزو کی شہر میں خدمات
نئی دہلی ۔ ہائپر لوکل ڈیلیوریوں کے ساتھ بورزو (سابق وی فاسٹ) ایک عالمی ڈیلیوری سروس جو ملک کے 22 شہروں میں کاروبار کے لیے انٹرا سٹی ڈیلیوری کو قابل بناتی ہے، اس کا مقصد حیدرآباد میں ہندوستان کیلئے ڈیلیوری کی تعداد میں چار گنا اضافہ کرنا ہے۔ بورزو حیدرآباد میں اپنی خدمات کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ اس کے عالمی خدمات کے تعاون کے لیے خاطر خواہ سرمایہ کاری کرے گی۔