بچکنڈہ میں سرکل انسپکٹر آفس کا افتتاح

   

بچکنڈہ۔/30 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ میں سرکل انسپکٹر کے نو تعمیر شدہ آفس کا اسپیکر اسمبلی پی سرینواس ریڈی نے افتتاح کیا اور اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ علاقہ بچکنڈہ مہاراشٹرا اور کرناٹک کا سرحدی حصہ ہے۔ اس لئے یہاں پر30 لاکھ پر مشتمل نئے دفتر کی تعمیر کی گئی۔ اس موقع پر پیانل اسپیکر ہنمنت شنڈے ، ضلع چیرمین دفعدار راجو، ضلع ایس پی شیویتا ریڈی، ڈی ایس پی یادگیری و دیگر موجود تھے۔ اسپیکر نے کہا کہ تلنگانہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نمبر ون ریاست ہے۔ عوام کیلئے فلاحی اسکیمات کو روبہ عمل لانے کے لئے چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ ریاست کے نمبر ون چیف منسٹر ہیں ۔ انہوں نے عوام کے لئے کلیانہ لکشمی ، شادی مبارک ، پنشن رعیتو بندھو ، رعیتو بھیما دیگر اسکیمات کا ذکر کیا۔ اس موقع پر پیانل اسپیکر نے بھی خطاب کیا۔ اس ومقع پر ایس آئیز، سرپنچوں ، زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی ٹی سیز ، ایم پی پی منڈل صدرکے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔