سنبھل:29 اگست(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع سنبھل کے چندوسی علاقے کے جارئی گاؤں میں منگل کو بچہ چوری کے شک میں مقامی افراد نے ایک نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کردیا۔اس معاملے میں پولیس نے 24 افراد کو حراست میں لیا ہے ۔پولیس ذرائع نے جمعرات کو بتایا کہ 27 اگست کو سنبھل کے کڑھے فتح گڑھ علاقے کے چھاوڑا گاؤں باشندہ راجو پاسی اپنے بھائی رام اوتار کے ستھ بیمار بھتیجے روی کا دوائی لانے بائیک سے چندوسی جارہے تھے ۔ دونوں بھائی کسی کام سے جارئی میں رکے تو مقامی افراد نے ان کے ساتھ بیمار بچے کو دیکھ کر بچہ چور سمجھ کر ان کو اپنی گرفت میں لے لیا اور دونوں کو مارنا شروع کردیا۔ دونوں بھائیوں کو پیٹتے ۔پیٹتے وہ لوگ انہیں جگنل کی طرف لے گئے تھے ۔ مقامی افراد کی پٹائی سے راجو پاسی(25) کی موت ہوگئی جبکہ اس کے سگے بھائی کا علاج چل رہا ہے ۔