بڑی خبر: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد ہی کریں گے مودی اور عمران خان سے ملاقات

,

   

Ferty9 Clinic

ہندوپاک کشیدگی اور مسئلہ کشمیر کو لے کر پوری دنیا میں مصالحت کی کوشش جاری ہے، اسی درمیان امیریکی صدر ٹرمپ نے بیان دیا ہے کہ وہ بہت جلد ہندوپاک کے وزرائے اعظم سے ملاقات کریں گے۔

آپ کو بتادیں کہ کہ ٹرمپ نے وہائٹ ہاوس سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم ہوئی ہے، جبکہ انہوں نے کشمیر کا کوئی واضح طور پر ذکر نہیں کیا۔ واضح رہے کہ ٹرمپ 22 ستمبر کو مودی سے ملاقات کریں گے۔ دونوں لیڈر ہیوسٹن میں ہاؤڈی مودی پروگرام میں حصہ لیں گے۔ اس دوران پہلی بار کوئی امریکی صدر ہندوستانی کمیونٹی کو خطاب کرے گا۔ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے کب اور کس موقع پرملاقات کریں گے۔