بڑی خبر! پاک مقبوضہ کشمیر کی میڈیکل بھارت نے پابندی عائد کی۔

   

بڑی خبر! پاک مقبوضہ کشمیر کی میڈیکل بھارت نے پابندی عائد کی۔

نئی دہلی/13 آگست (سیاست کی خبریں)

میڈیکل کونسل اف انڈیا (ایم سی آئی )نے کہا ہے کہ پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کی کالج سے ڈگری حاصل کرنے والے بھارت میں پریکٹس نہیں کر سکتے۔

ایم سی آئی نے اس سلسلے میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ پورا جموں وکشمیر و لداخ بھارت کا حصہ ہے، تاہم پاک خطہ کے کچھ حصوں پر جان بوجھ کر غیر قانونی قبضہ ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر وا لداخ کے حصوں پر قائم طبی کالجوں کی ڈگری کو 1956 ایکٹ کے تحت بھارت نے قبول نہیں کیا ہے۔

ایم سی آئی کے مطابق آج سے اسی وجہ سے پاکستان کے زیر قبضہ میڈیکل کالج آف کشمیر سے ڈگری حاصل کرنے والے میڈیکل کونسل آف انڈیا ایکٹ 1956 کے تحت ہندوستان میں میڈیکل پریکٹس کے لئے اندراج کے اہل نہیں ہوں گے ۔

ملی اطلاعات کے مطابق اس معاملے کو لے کر ایم سی آئی کی کئی وزراء سے بات چیت ہوئی ہے، وزارت صحت کے ایک سینئر افسر سے ملی اطلاع کے مطابق پاکستان مقبوضہ کشمیر کے کالج سے میڈیکل ڈگری یافتہ ایک شخص نے جموں و کشمیر میڈیکل کونسل سے پریکٹس کی اجازت مانگی تھی ۔ ڈگری کی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ جس میڈیکل کالج سے اس نے ڈگری حاصل کی تھی ، وہ منظور شدہ نہیں ہے ۔ اس کے بعد یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے ۔

افسر نے بتایا کہ اس معاملہ پر کئی وزارتوں کے افسران نے بات چیت کی ہے ۔ میڈیکل کونسل آف انڈیا کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر آر کے وتسو کے ذریعہ جاری کئے گئے نوٹس کے مطابق پاک مقبوضہ کشمیر سے ڈگری حاصل کئے ہوئے کسی بھی پروفیشنل کو پریکٹس کی اجازت نہیں ہوگی ۔