بڑے منافع کے لالچ کے خطرات پر غور ضروری

   

ڈپازیٹرس کو گورنر آر بی آئی شکتی کانت داس کا مشورہ
نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانت داس نے اتوار کو جمع کنندگان یعنی ڈپازیٹرس کو بڑے منافع کے ساتھ جڑے خطروں سے بھی آگاہ رہنے کا مشورہ دیا۔داس پانچ لاکھ روپے تک کی رقم کے بینک میں جمع بیمہ کے معینہ مدت میں ادائیگی کی گارنٹی کے منصوبے پر ڈپازیٹرس کی ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ داس نے کہا کہ بڑے منافع سے خطرے جڑے ہوتے ہیں۔ اس لئے سرمایہ کاروں کو فائدہ کی تلاش میں بہت سوچ سمجھ کر قدم بڑھانا چاہئے ۔ آر بی آئی گورنر نے کہا کہ ریزرو بینک آف انڈیا کی ترجیحات میں جمع کنندگان سب سے پہلے آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بینکوں کو مستحکم کرنے کی سمت میں اٹھائے جانے والے ریزرو بینک کے اصولوں کے اقدام بھی بینکوں کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کے مفاد میں ہیں۔ داس نے کہا کہ بینکوں کو مضبوط کرنے کے لئے مسلسل اصولوں کے نظام کو مضبوط بنایا جا رہا ہے ،بینک مضبوط ہو جائیں گے تو ان مین پیسہ رکھنے والوں کے مفاد محفوظ رہیں گے اور اس منصوبے کا سہارا لینے کی نوبت نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کوآپریٹو بینکوں کے ریگولیشن کے بارے میں کمیٹی کی رپورٹ مل گئی ہے جس کی بنیاد پر اصول بنائے جائیں گے ۔