بھائی کی لاش کو ٹیکسی کی چھت پر لیجانے والی مجبور بہن

   

اتراکھنڈ سے نظام کی لاپرواہی کا دردناک معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں ایک بہن اپنے بھائی کی لاش کو ٹیکسی کی چھت پر باندھ کر 195 کلومیٹر دور پتھورا گڑھ ضلع کے ایک گاؤں لے گئی۔ خاتون پرائیویٹ ایمبولینس برداشت نہیں کرسکتی تھی اور نہ ہی سرکاری ایمبولینس نے اس کی مدد کی تھی۔ اس وجہ سے وہ اپنے بھائی کی لاش کو ٹیکسی کی چھت پر باندھ کر گاؤں لے گئی۔ اس کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی ان دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو نے حکومت کے دعوؤں اور وعدوں کی قلعی کھول دی ہے۔ بہن اپنے بھائی کی لاش کوٹیکسی کی چھت پر لے گئی۔