بھارتیہ جنتا پارٹی تشہیر میں ہیرو ہے اور کام میں زیرو ہے:غلام نبی آزاد نے کسا طنز

,

   

راجیہ سبھا میں حزب اختلاف(آپوزیشن) کے قائد غلام نبی آزاد نے جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی کے زیر قیادت والی این ڈی اے کی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ’تشہیر میں ہیرو اور کام میں زیرو ہے۔‘ غلام نبی آزاد نے یہاں نامہ نگاروں (میڈیاء) بات کرتے ہؤے سے کہا، ’’ہم کام میں ہیرو اور انتخابی مہم میں زیرو ہیں۔ لیکن بی جے پی بالکل الٹ ہے۔ انتخابی مہم میں ہیرو اور کام میں زیرو ہے۔ کانگریس قائدین ہریانہ می 21 اکتوبر کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا منشور منظر عام پر لانے آئے تھے۔ انہوں نے کہا، ’’ان کا کام ٹی وی پر ہے لیکن ہمارا کام زمین پر ہے۔ ہم نوجوانوں ، غریبوں ، خواتین ، کسانوں اور عام لوگوں کے لئے کام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

آزاد نے مزید کہا کہ ہم بیواؤں ، معذوروں، طلاق یافتہ اور غیر شادی شدہ خواتین کو 5100 روپئے ماہانہ پنشن دیں گے۔ ہم ٹرانس جینڈر (خواجہ سرا) برادری کے لوگوں کو 5100 روپے ماہانہ پنشن دیں گے اور ان کا وقار زندگی کے حقوق ہم دیں گے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے آزاد نے کہا کہ پنچایتی راج اداروں اور شہری اداروں میں خواتین کو 50 فیصد ریزرویشن دینے کا بھی دیں گے۔ آزاد م نے ریاستی سرکاری ملازمتوں میں خواتین کے لئے 33 فیصد ریزرویشن اور تمام شعبوں میں خواتین کے لئے مساوی مواقع دینے کا بھی وعدہ کیا۔انہوں نے کہا ، ’’ہم خواتین کی ملکیت والی پراپرٹی پر ہاؤس ٹیکس میں 50 فیصد کی کمی کریں گے۔