لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کی سربراہ مایاوتی نے جمعرات کو کہا کہ ریزرویشن کے زمرہ بندی کے مسئلے کے سلسلے میں بدھ کو بھارت بند میں کانگریس اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) کی غیر فعالیت دلت اور پسماندہ طبقات کے تئیں ان کے مایوس کن رویہ کو ظاہرہ کرتی ہے ۔مایاوتی نے دعوی کیا کہ ایس سی ایس ٹی ریزرویشن کے زمرہ بندی ار کریمی لیئر کے سلسلے میں بدھ کو منعقد بھارت بند پوری طرح سے کامیابی رہا حالانکہ کانگریس اور ایس پی وغیرہ کے اس کے تئیں مایوس کن رویہ نے ان پارٹیوں کے ذات پات کی سوچ کو اجاگر کردیا ہے ۔