بھارت جوڑو یاترا Pay CM ٹی شرٹ والے کارکن کی پٹائی

,

   

چیف منسٹر کرناٹک بسواراج بومائی کی توہین کا الزام
بنگلورو ۔ یکم اکتوبر (سیاست نیوز) راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں حصہ لینے والے کانگریس کارکن کو پولیس کے مکے مارنے اور اس کی پٹائی کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا میں تیزی سے وائرل ہورہا ہے۔ اس کا جرم یہ تھا کہ کانگریس کا یہ کارکن اکشے کمار ایک ٹی شرٹ پہنا تھا جس پر “Pay CM” لکھا ہوا تھا۔ پولیس نے اس کارکن کو جس نے (Pay CM T-Shirt) پہنا تھا زبردستی ٹی شرٹ اتارنے پر مجبور کیا اور بڑی زیادتی یہ ہوئی کہ جب وہ ٹی شرٹ اتار رہا تھا ایک پولیس ملازم اسے پیچھے سے مکے مارتا رہا۔ اس بھیڑ میں کسی نے ایک ویڈیو بنایا جس کو کرناٹک کے سابق چیف منسٹر سدارامیا نے ٹوئٹر پر شیئر کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ۔ گنڈولو پیٹ ٹاون میونسپلٹی کے رکن کرن گوڑا نے کانگریس کارکن کے خلاف شکایت درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا کہ Pay CM پوسٹر کے ذریعہ کانگریس ورکر نے چیف منسٹر کرناٹک بسواراج بومائی کی توہین کی ہے ۔ کانگریس پارٹی نے چیف منسٹر کرناٹک کو تنقید کا نشانہ بنانے کے لیے Pay CM کا استعمال کیا تھا ۔ جن پر الزام ہے کہ سرکاری ٹنڈرس کی منظوری کے لیے انہوں نے بھاری کمیشن وصول کیا تھا ۔ اس دوران راہول گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا بی جے پی کے زیر اقتدار والی ریاست کرناٹک پہنچی۔ ن