بھارت میں کورونا وائرس کے معاملات کی تعداد 80 ہزار پار

,

   

نئی دہلی: گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3،967 نئے معاملات اور 100 اموات کی اطلاع کے بعد ہندوستان میں کوویڈ 19 کی تعداد 81,970 ہوگئی ، یہ بات وزارت صحت کی وزارت نے جمعہ کو بتائی۔

 دو ریاستوں ، گوا اور منی پور کو کوویڈ 19 سے آزاد قرار دینے کے بعد وہاں تازہ معاملات سامنے اۓ ہیں۔

اب تک مجموعی طور پر 51,401 لوگ زیر علاج ہیں اور 2،649 اموات ہو چکی ہیں، جبکہ کم از کم 27،919 افراد اس مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں۔

کئی دن کے لئے کوویڈ ۔19 آزاد رہنے کے بعد گوا میں سات تازہ کیس سامنے آئے ، جہاں پر اب کیسوں کی مجموعی تعداد 14 ہو گئی ہے۔ اسی طرح منی پور میں بھی ایک تازہ کیس 26 دن کے بعد سامنے آیا ہے، جس کی وجہ سے اس شمال مشرقی ریاست میں کل تعداد کو 3 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں کوویڈ 19 کے معاملات کی تعداد 27،524 ہو گئی ہے،جب کہ دوسرے نمبر پر تامل ناڈو ہے، جہاں اب تک 9،674 اور گجرات میں 9،591 معاملات رپورٹ ہوئے ہیں۔

مہاراشٹرا میں بھی سب سے زیادہ اموات کی اطلاع ملی ہے وہاں کل اموات کی تعداد 1019ہے ، اس کے بعد گجرات میں 586 اور مدھیہ پردیش میں 237 اموات ہوئی ہیں۔

قومی دارالحکومت میں کم از کم 8،470 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

دیگر ریاستیں جن میں 3،000 سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں وہ ہیں راجستھان جہاں 4،534 ، مدھیہ پردیش میں4،426 اور اتر پردیش 3،902 کل معاملات درج کیے گئے ہیں۔

دوسری بڑی ریاستوں اور مرکزی ریاستوں میں جہاں ایک ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں وہ مغربی بنگال جہاں2،377، آندھرا پردیش میں 2،205 ، پنجاب میں1،935 اور تلنگانہ میں 1,414 معاملات درج ہوۓ ہیں۔

دوسری بڑی ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں جہاں زیادہ معاملات رپورٹ ہوئے ہیں وہ ہیں بہار جہاں994 ، ہریانہ میں818 ، جموں و کشمیر میں983 ، کرناٹک میں987، کیرالا میں 560، اڈیشہ میں611 ، تریپورہ میں156 اور چندی گڑھ میں191 معاملات رپورٹ ہوۓ ہیں۔

جہاں پر صفر کورونا وائرس کیسز ہیں وہ ہیں اروناچل پردیش ، میزورم اور انڈمان اور نِکوبار جزیرے وغیرہ شامل ہیں۔