نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اپنے دورہ پر آئے نیپالی ہم منصب پشپ کمل دہال ‘پرچندا’ کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کی جس میں توانائی، کنیکٹیویٹی اور تجارت سمیت متعدد شعبوں میں ہندوستان-نیپال تعاون کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کے نیپالی ہم منصب نے ہندوستان میں روپیڈیہا اور نیپال کے نیپال گنج میں انٹیگریٹڈ چیک پوسٹ کا عملی طور پر افتتاح کیا۔ پی ایم مودی نے اس موقع پر کہا کہ آج وزیر اعظم پراچندا جی اور میں نے ہماری شراکت کو مستقبل میں سپر ہٹ بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے لیے ہیں۔وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے نیپالی ہم منصب پشپ کمل دہل ‘پراچندا’ کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ ہم ہندوستان-نیپال تعلقات کو ہمالیہ کی بلندیوں تک لے جانے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔