بھارت ہمیشہ تحمل کی آواز اور مذاکرات کا حامی رہے گا:وزیر خارجہ جے شنکر

   

بھارت اگست کے مہینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی صدارت سنبھال رہاہے ، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اتوار کوکہاہے کہ بھارت ہمیشہ تحمل کی آواز رہا ہے ، مذاکرات کا حامی اور بین الاقوامی قانون کا حامی رہے گا۔وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے اسے ایک اہم دن قرار دیا اور دنیا کے بارے میں بھارت کے نقطہ نظر کو بیان کرنے کے لیے ’دنیا ایک خاندان ہے‘ کا حوالہ دیا۔ جے شنکر نے ٹویٹ کیا ہے کہ ہم اگست کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالتے ہوئے دوسرے ممبروں کے ساتھ نتیجہ خیزکام کرنے کے منتظرہیں۔بھارت ہمیشہ تحمل کی آواز،مذاکرات کا حامی اور بین الاقوامی قانون کا حامی رہے گا۔