بھاری بجٹ کی فلم لو اینڈ وار سے امیدیں

   

ممبئی ، یکم مارچ ( ایجنسیز) ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’لو اینڈ وار‘ کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ اس فلم میں سنجے لیلا بھنسالی رنبیرکپور، عالیہ بھٹ اور وکی کوشل کو ایک ساتھ بڑے پردے پر لارہے ہیں۔ یہ پہلاموقع ہے۔ ان تینوں نے پہلے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا۔ یہ فلم کافی عرصے سے خبروں میں ہے۔ حال ہی میں ایک رپورٹ نے اپنے بجٹ کے حوالے سے ایک اہم دعویٰ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ 450 کروڑکے بڑے بجٹ کے ساتھ فلم بنا رہے ہیں۔ تاہم اب ایک نئی رپورٹ نے اسے غلط قراردیا ہے۔لو اینڈ وار کے بجٹ کے بارے میں بالی ووڈ ہنگامہ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ فلم پر 450 کروڑ روپے کی لاگت نہیں آئے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فلم منصوبہ بندی کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔ ذرائع نے کہالو اینڈ وارکا بجٹ بڑھ گیا ہے، لیکن یہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہر فلم کے ساتھ ہوتا ہے، شروع میں، بجٹ 250 کروڑ روپے کا منصوبہ تھا، لیکن شوٹنگ کے دوران، لاگت 350 کروڑ تک پہنچ گئی ہے اس میں مزید کہا گیا ہے سنجے لیلا بھنسالی اپنے وژن کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کررہے ہیں اور اس فلم کو جذبے کے ساتھ فلمارہے ہیں، یہ ان کا اب تک کا بہترین کام ہے۔ 425 کروڑ کی لاگت کا دعویٰ منصوبے کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش ہے، اور اس طرح کے دعوے میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ذرائع کے بموجب یہ کوئی وی ایف ایکس فلم نہیں ہے، بلکہ فلم کی زیادہ تر شوٹنگ پیریڈ سیٹس کے ذریعہ کی گئی ہے۔ اس میں زیادہ لاگت شامل نہیں ہے۔ کوئی بھی جو فلم سازی کو سمجھتا ہے وہ کہے گا کہ 425 کروڑ روپے کا دعویٰ جھوٹ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فلم کا بجٹ 350 کروڑ روپے ہے جس میں مزید30 کروڑ روپے مارکیٹنگ پر خرچ کیے جائیں گے۔ یعنی جملہ بجٹ380 کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔فلم کی شوٹنگ کافی عرصے سے جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فلم اگلے سال ریلیز ہو گی۔ رنبیر کپور اس وقت نتیش تیواری کی فلم رامائن میں مصروف ہیں جو دو حصوں میں ریلیز ہوگی۔ پہلا حصہ اس دیوالی اور دوسرا حصہ اگلی دیوالی پر ریلیز ہوگا۔ ان دونوں فلموں کے درمیان لو اینڈ وارکو ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے۔