بھاگلپور میں دو ٹرکوں میں تصادمایک ڈرائیور ہلاک، دو زخمی

   

بھاگلپور : بہار میں بھاگلپور ضلع کے بھوانی پور سب اسٹیشن علاقے میں دو ٹرکوں کے درمیان تصادم میں ایک ڈرائیور کی موت اور دو شدید طورپر زخمی ہو گئے ۔ پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ نارائن پور گاؤں کے نزدیک نیشنل ہائی وے ۔31پر دو ٹرک آپس میں ٹکرا گئے ۔ اس حادثے میں ایک ٹرک ڈرائیور کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر شدید طورپر زخمی ہو گئے ۔ مرنے والے ڈرائیور کی شناخت محمد منور کے نام سے ہوئی ہے ۔ وہ مغربی بنگال کے بردمان ضلع کا رہنے والا تھا۔