نئی دہلی ۔ /13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے مبینہ بینک فراڈ کیس میں بھوشن پاور اور اسٹیل کے 4025 کروڑ روپئے لاگتی اثاثہ جات کو قرق کرلیا ہے۔ان اثاثہ جات کو انسداد رقومات کی غیرقانونی منتقلی کے تحت قرق کیا گیا ۔ اثاثہ جات میں کمپنی کی اراضی ، عمارت ، پلانٹ اور مشنری شامل ہیں ۔ اڈیشہ میں واقع ان اثاثہ جات کی تحقیقات کی گئی ۔